امجد صابری قتل کیس فوجی عدالتوں کے حوالے !

17

کراچی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے امجد صابری اور فوجی جوانوں کے قتل سمیت ہائی پروفائل مقدمات کو ملٹری کورٹس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہائی پروفائل مقدمات نمٹانے سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ میں اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ پولیس حکام شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں امجد صابری اور فوجی جوانوں کے قتل سمیت دیگر ہائی پروفائل مقدمات ملٹری کورٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کے خلاف شواہد سمیت ان کے اعترافی بیانات کا جائزہ لیا گیا۔ ان کے مقدمات بھی ملٹری کورٹس بھیجنے کی منظوری دی گئی، جس کے بعد اب ملزمان کے خلاف مقدمات ملٹری کورٹس میں چلائے جائیں گے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *