جے آئی ٹی بنانے کا اصل مقصد کیا ہے ؟ پرویز الہٰی کا انکشاف !

1

سیالکوٹ ۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ نواز شریف بہت دیر سے چوری کر رہے تھے اب جا کر پکڑے گئے ہیں، پانامہ فیصلے میں پانچوں ججوں نے وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ دیا، وزیر اعظم کے خلاف فیصلے سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔ پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف استعفی دینے کی بجائے آرام سے بیٹھا ہوا ہے، کرپٹ وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان سے تعلقات نہیں بڑھائے گا۔ مسلم لیگ ق کے رہنماء کا کہنا تھا کہ عدالت نے نواز شریف کی چوری کی تصدیق کرنے کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا ہے، عدالت نے نوازشریف کو گارڈ فادر کہہ کر مخاطب کیا ہے، پاکستان میں پہلے ہی جے آئی ٹیز کا قبرستان ہے، قوم دعا کرے کہ جے آئی ٹی کے قبرستان میں ایک اور قبر کا اضافہ نہ ہو:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *