بنک آف پنجاب میں 1 کروڑ روپے کے فراڈ کا انکشاف!

Image result for ‫پنجاب بنک‬‎

لودھراں -بنک آف پنجاب کہروڑ پکا میں مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق لودھراں کے علاقے کہروڑ پکا میں بنک آف پنجاب میں ایک کروڑ روپے کے فراڈ کے الزام میں ریلیشن شپ مینجر مہر آصف کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کھاتوں کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کھاتے داروں سے کیش لیکر جعلی رسیدیں بنا کردیتا تھا اور وہ یہ کام گزشتہ 6 ماہ سے کررہا تھا۔ مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے اور بینکنگ کورٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *