سرکاری حج پر جانے والے خوش نصیبوں کا اعلان آج ہورہا ہے

Image result for ‫حج‬‎

اسلام آباد -سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کی قراندازی آج ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام رواں سال سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کے انتخاب کیلئے قرعہ اندازی آج ہوگی۔اب تک وزارت کو سرکاری حج سکیم کے تحت مجموعی طور پر تین لاکھ پینتیس ہزار تین سو ترپین درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔جبکہ گزشتہ سال مجموعی طور پر دولاکھ اسی ہزار چھ سو سترہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق کامیاب عازمین حج کو خطوط اور موبائل میسجز کے ذریعے اطلاع دی جائے گی جبکہ کامیاب عازمین حج کے نام ویب سائیٹس www.mora.gov.pkاور www.hajjinfo.orgپر بھی موجود ہوں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *