اہم ترین وفاقی وزیر نے استعفی دے دیا!

Image result for ‫ریاض پیرزادہ‬‎

اسلام آباد -وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ مستعفی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سید ریاض حسین پیرزادہ نے وزارت میں بے جا مداخلت اور ڈی جی سپورٹس اختر نواز گنجیرا کو عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ سے اپنی وزارت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔وفاقی وزیر نے موقف اپنایا کہ گدھ پاکستان سپورٹس بورڈ پر نظریں لگائے بیٹھے ہیں،خدشات پر بات کرنے کے لئے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگا تھا جو کہ نہیں ملا اسی وجہ سے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے اور فی الحال وزیراعظم کے خلاف کچھ نہیں کہنا چاہتا۔

ریاض پیرزادہ نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد پر تنقید کرتےاور ان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب فواد حسن فواد کیخلاف کیوں خاموش ہے؟کرپٹ لوگ غریبوں کو کیسے کرپٹ کہہ سکتے ہیں،فواد حسن فواد اب ایسا نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ کی بیٹی سیف گیمز میں شرکت کیلئے بھارت گئی تو  کھلاڑیوں کے تحفظ کیلئے اختر نواز گنجیرا کو بھارت بھجوایا،مگرکرپشن کرنیوالوں نے ڈی جی سپورٹس پر کرپشن کا الزام لگا کرفارغ کردیا۔انہوں نے مزید کہا  کہ وسیم باکسر کے مسئلے پر ہمیں چور سمجھا گیا جبکہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو کہ اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ اگر وزیراعظم مجھے ملاقات کے لئے وقت نہیں دیتے تو وہ استعفیٰ دے دیں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *