اجلاس کے دوران رکن سندھ اسمبلی کی اپنی بیوی کے بارے میں ایسی بیان بازی کہ آپ کو یقین نہ آئے!

کراچی -پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نے نعیم کھرل نے اسمبلی اجلاس کے دوران اپنی بیوی کے متعلق دلچسپ بیا ن داغ دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس 34خیر پور سے کامیاب ہونے والے رکن سندھ اسمبلی نعیم کھرل نے اسمبلی اجلاس کے دوران انکشاف کر دیا کہ انکی بیوی نے کل انہیں ناشتہ ہی نہیں دیا اور کہا کہ ناشتہ باورچی دے گا ۔
انکا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اپنی اہلیہ کی صحت یابی کیلئے دعا کرائی تو وہ الٹا ناراض ہو گئیں اور ”میری اہلیہ نے مجھے بہت ڈانٹا “۔
نعیم کھرل نے مزید کہا کہ بیوی نے کہا صحت یابی کی دعا کرانے میں نیت کا فتور تھا ۔ان کے اس قسم کے بیانات کو سن کر ارکان اسمبلی ہنستے مسکراتے رہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *