وٹس ایپ پر انٹر کا پہلا پرچہ آؤٹ!

کراچی -کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ۔ پہلے ہی دن نقل مافیا سرگرم دکھائی دیا، وٹس اپ کے ذریعے پرچہ باہر آگیا ، چیئرمین انٹر بورڈ نے سائبر کرائم کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس بار انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ایک لاکھ اسی ہزار امیدوار امتحانات دینگے، میٹرک کے بعد کراچی میں ایک اور بڑا امتحان درپیش ہے۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ والوں کیلئے امتحان بن گیا۔ شہر قائد میں انٹر کے امتحانات کا آغاز بدنظمی سے ہوا۔ نقل مافیا نے پرانے پھروں کی جگہ جدید انداز اپنا لیا۔ اردو کا پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی وٹس اپ کے ذریعے باہر آگیا۔ چیئرمین انٹربورڈ انعام احمد امتحانات کا جائزہ لینے سراج الدولہ کالج پہنچے تو دو امیدواروں کو دھر لیا۔ ایک اصل امیدوار کی جگہ امتحان دے رہا تھا تو دوسرا وٹس اپ کے ذریعے پرچہ حل کر رہا تھا ۔ چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کہنے لگے وٹس اپ پر نقل کے معاملے پر سائبر کرائم کو خط لکھیں گے۔ چیئرمین انٹر بورڈ کہنے لگے اس بار بغیر دستخط والی کاپیاں استعمال کی جا رہی ہیں ، پالیسی تبدیل کر دی ہے ۔ چیئرمین انٹربورڈ نے تو نقل کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کا یقین دلا دیا مگر پہلے ہی پرچے میں بدانتظامی بورڈ کی نا اہلی کا ثبوت ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *