عمران خان کو دس ارب کیا ، دس روپے بھی نہیں دیئے جاسکتے ، رانا ثنا

1

لاہور ۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ کہتے ہیں عمران خان کو تو دس روپے بھی نہیں دئیے جا سکتے ، عجیب بات ہے الزام بھی اس شہباز شریف پر لگایا جو کسی کو دھیلا بھی نہیں دیتے ، اربوں کی باتیں اربوں لعنتوں میں بدلنے لگیں ۔ رانا ثنا اللہ کپتان پر برہم ہوگئے ، دس ارب کی پیشکش وہ بھی عمران کو کی گئی ، وزیر قانون نے ماننے سے صاف انکار کر دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو تو دس روپے بھی نہیں دئیے جا سکتے البتہ دس ارب لعنت بھیجی جا سکتی ہے ، عمران شیخ رشید اور مکار مولوی تینوں پر تیس ارب لعنت بھی کم ہوگی ۔ رانا ثنااللہ بولے کہ شہباز شریف تو عمران خان کو دس روپے بھی نہ دیں ۔ عمران کو الزام لگاتے ہوئے سوچنا چاہیئے تھا شہباز شریف کسی کو دھیلا نہیں دیتے دس ارب کہاں سے دیں گے ، ان کے بے بنیاد الزامات کے خلاف ہم قانونی کارروائی کریں گے ۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بہتان خان پنڈی کے شیطان اور مکار مولوی کی سیاست کا 2018 کے انتخابات میں خاتمہ ہو جائے گا ۔ رانا ثنا اللہ خان نے آج کے پی ٹی آئی کے جلسے کو بھی توہین عدالت قرار دیدیا ۔ سجن جندال کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے کہا پوری دنیا میں لوگوں کے ذاتی تعلقات ہوتے ہیں ۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ قوم کو الزام خان ، راولپنڈی کے شیطان اور مکار مولوی کے خلاف اٹھ کھڑا ہوجانا چاہیئے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *