پی ٹی آئی کا پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ ،تیاریاں جاری !

11

اسلام آباد ۔ تحریک انصاف کا اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں جلسہ ،80 فٹ لمبا،20 فٹ چوڑا سٹیج تیارکر لیا گیا،پنڈال بھی سج گیا،40 ہزار سے زائد کرسیاں لگانے کا دعوی فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی سٹیج پر 70 قائدین کے بیٹھنے کی جگہ کی گنجائش ہے،مرکزی سٹیج کے سامنے خواتین انکلوژر تیار کیا گیا ہے جس کی سیکیورٹی کیلئے دستی چادریں اور خار دار تاریں لگائی گئی ہیں۔ دوسری جانب جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کیلئے 2400 پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ جلسہ گاہ میں 20 واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں،جلسہ گاہ کو چاروں اطراف سے خار دار تاروں کے ذریعے بند کیا گیا ہے،صبح 10بجے بم ڈسپوزل اسکواڈ جلسہ گاہ کو کلئیر کرے گا۔ ٹریفک کے لیے بھی خصوصی پلان جاری کر دیا گیا ہے،ایس پی ٹریفک،3 ڈی ایس پیز،15 انسپکٹرز اور 594 افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے،جلسے کے باعث شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے :۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *