اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ، گو عمران گو کے نعرے !

13

پشاور ۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک بارپھر ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا ۔ کورم پورا نہ ہونے پر اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی ، گو عمران گو کے نعرے لگائے گئے ۔ ڈپٹی سپیکر نے اجلاس منگل تک ملتوی کردیا ۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر مہرتاج روغانی کی صدارت میں شروع ہوا ۔ اجلاس میں حکومتی خاتون رکن کی جانب سے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی جس پر گھنٹیاں بجائی گئیں ۔ وقفہ سوالات کے دوران ایک بار پھر کورم کی نشاندہی کی گئی ، کورم پورا نہ ہونے اور وزراء کی عدم موجودگی پر اپوزیشن ارکان سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی ۔ اپوزیشن کی جانب سے گو عمران گو کے نعرے بلند کئے گئے ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی ۔ کورم پورا نہ ہونے پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس منگل کے روز تک ملتوی کر دیا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *