عمران خان نے 10 ارب کی پیشکش کا بیان کیسی حالت میں دیا ، اہم ترین انکشاف ہو گیا !

download (1)

سوات ۔ عمران خان نے دس ارب روپے کی پیشکش کا بیان ہوش میں نہیں دیا، امیر مقام کا سوات میں جلسے سے خطاب، کہتے ہیں وزراء کی کرپشن کا کوئی سکینڈل نہیں ہے، کبل میں ن لیگ کے جلسے کے دوران عمران خان کے خلاف خوب نعرے بھی لگائے گئے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے سوات میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ملک میں بہتری لائی، نواز شریف کی قیادت میں تمام سازشوں کا مقابلہ کریں گے، اگلے سال سارے توانائی منصوبے مکمل ہو جائیں گے، لوڈ شیڈنگ کے جن کو دفن کر کے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اخلاقیات کا درس دینے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، پرویز خٹک بروکر ہیں، دوسروں پر تنقید کرنا عمران خان کا ٹرینڈ بن گیا ہے، تنقید کرنے والے ذرا اپنی کارکردگی تو بتائیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ نے مہنگائی اور ڈالر کو کوزے میں بند کر دیا، عمران خان نے پارلیمنٹ کو بھی معاف نہیں کیا، ڈانس کرنیوالا ٹولہ آج بھی اسلام آباد میں ناٹک کر رہا ہے:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *