سجن جندال کی سابق آرمی چیف کے ساتھ تصویر نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا!

لاہور-بھارتی ارب پتی تاجر سجن جندال پاکستان میں موجود ہیں اور انہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ میڈیا اور اپوزیشن وزیر اعظم پاکستان پر شدید تنقید کر رہے ہیں جبکہ حکومت کا مﺅقف ہے کہ سجن جندال وزیر اعظم کے پرانے دوست ہیں۔ مگر سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے ساتھ ان کی تصویر نے ایک نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سجن جندال اور ان کے خاندان سے ملاقات کے بعد ملک بھر میں انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے، مگر بھارتی ارب پتی تاجر سجن جندال کی سابق آرمی چیف اور صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے ساتھ بھی ایک تصویر سامنے آئی ہے۔ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب مشرف صدر پاکستان تھے۔
تصویر سابق صدر مشرف کے بحیثیت صدر پاکستان دورہ بھارت کے دوران بنائی گئی تھی۔ مشرف کی سجن جندال کے ساتھ گہری دوستی تھی اس لئے انہوں نے اپنے دورہ بھارت کے دوران سجن جندال سے خصوصی ملاقات کی تھی۔ تصویر میں مشرف سجن جندال سے خوشگوار انداز میں گفتگو کر رہے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *