ایسی کیا بات ہوئی کہ نجم سیٹھی نے "پھٹیچر" کا ذکر چھیڑ دیا !

10

لاہور۔ پھٹیچر اور ریلو کٹوں کی گونج ابھی باقی ہے۔ پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پھر ذکر چھیڑ دیا۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ورلڈ الیون پاکستان آئے گی، آئی سی سی سے کہا ہے کہ اس مرتبہ ٹاپ کے کھلاڑی چاہیں، کہیں پھر عمران خان انہیں پھٹیچر نہ کہہ دیں۔ یاد رہے کہ عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر لاہور آنے والے کھلاڑیوں کو پھٹیچر اور ریلو کٹوں کا خطاب دیا تھا جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *