پی سی بی کو بڑا جھٹکا، شاہد آفریدی نے انکار کردیا!

Image result for ‫شاہد آفریدی‬‎

کراچی -سابق ٹی ٹوینٹی کپتان شاہد آفریدی نے مصروفیات کے باعث الوداعی میچ کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق قومی ٹی ٹوینٹی کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈرشاہد آفریدی کا کہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور لیجنڈ بلے باز یونس خان کو الوداعی میچ دینے پر بے حد خوش ہوں اور امید کرتا ہوں کہ  فئیر ول دینے کی یہ روایت مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چئیرمین پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی نے مجھے بھی الوداعی میچ کی پیشکس کی ہے جس پران کا شکرگزار ہوں لیکن مصروفیت کے باعث یہ پیشکش قبول نہیں کرسکتا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *