قوم کی حمایت سے وطن کو فسادیوں سے پاک کریں گے، آرمی چیف قمر باجوہ

Image result for ‫قمر باجوہ‬‎

راولپنڈی -چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، قوم کی حمایت سے ہر نسل و رنگ کے فسادیوں سے اپنے وطن کو پاک کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ گریژن کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر گوجرانوالہ جنرل اکرام الحق نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو آپریشن ”رد الفساد “ اور مردم شماری سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ جبکہ انہیں گوجرانوالہ کور کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
چیف آف آرمی سٹاف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے فوجی جوانوںکے بلند حوصلے اور تیاری کو سراہاکو سراہا ، آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ وارانہ تیاریوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی ملک کے کونے کونے کو ہر طرح کے فسادیوں سے پاک کرکے دم لے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *