عمران خان اخلاقی جرات کریں اور رشوت آفر کرنے والوں کا نام بتائیں، مسلم لیگ ن

اسلام آباد -عمران خان کے شہر اقتدار میں جلسے کے جواب میں مسلم لیگ نون کے رہنماء بھی میدان میں آ گئے۔ خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی تقریروں کو بہتان تراشی قرار دیا، کہتے ہیں 1970ء میں بھٹو اور اب عمران تبدیلی کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں، دس ارب کی آفر کا ثبوت نہ دیا تو قانون اور عوام کی عدالت میں گھسیٹیں گے۔ مریم اورنگزیب نے بھی دس ارب کا معاملہ اٹھایا، کہتی ہیں عمران خان میں اخلاقی جرات ہوتی تو رشوت کی پیشکش کرنے والے کا نام بتاتے، عمران خان آج پھر جھوٹ اور صرف جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں جو شخص جھوٹ بولتا ہے خدا بھی اس کی مدد نہیں کرتا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *