آج لاہور، اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی!

Image result for ‫بارش‬‎

اسلام آباد -محکمہ موسمیات نے آج مالاکنڈ، ہزارہ، مردان ڈویژن ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، کوہاٹ، بنوں ، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن،اسلام آباد اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ فورکاسٹنگ آفیسر حارث بن نسیم کے مطابق اگلے 2روز کے دورران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم ڈی جی خان، ملتان، بالائی فاٹا، مالاکنڈ اور مکران ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیارہ بارش ڈی جی خان میں11،پاراچنار07، کالام03، لسبیلہ 05 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
حارث بن نسیم نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق جیک آبادمیں47 ، لسبیلہ ، لاڑکانہ،شہید بینظیرآباد،موہنجودڑو 44 ، تربت، روہڑی، دادو، حیدرآباد، سکھر، پڈعیدن 43جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 22، اسلام آباد18، کراچی 26،پشاور 21، کوئٹہ 12،گلگت 08اور چترال میں 11ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *