بگ تھری کے خاتمے پر بھارت کا ایسا فیصلہ جس کے ری ایکشن نے بھارت کے طوطے اڑا دیے!

Image result for ‫چیمپئنز ٹرافی‬‎

لاہور -انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے آئین کے تحت بگ تھری کے خاتمے کے بعد بھارت آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے بائیکاٹ پر غور کر رہا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے رکن ممالک بھارت کے بغیر بھی ٹورنامنٹ کھیلنے پر رضامند ہیں جس کے باعث بھارت کے پیروں تلے زمین ہی نکل گئی ہے۔

یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہونے والی چیمپینز ٹرافی کیلئے 7 ممالک کے کرکٹ بورڈز نے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے لیکن ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود بھی بھارت نے تاحال سکواڈ کو حتمی شکل نہیں دی جبکہ ماہرین کرکٹ اس عمل کو چیمپینز ٹرافی کے بائیکاٹ سے جوڑ رہے ہیں اور بھارت خود بھی یہ کہہ چکا ہے کہ اگر بگ تھری کا خاتمہ ہوا تو اسے پورا حق حاصل ہے کہ وہ جو چاہے کر سکتا ہے۔
Image result for ‫بگ تھری‬‎

ٓذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے رکن ممالک، جو چیمپینز ٹرافی کھیلیں گے، بھارت کے بغیر بھی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں اور اگر واقعی بھارت نے بائیکاٹ کر دیا تو اس کے متبادل کے طور پر ویسٹ انڈیز کو ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا جائے گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *