جہازسے نریندر مودی کے نام دھمکی آمیز ٹویٹ پر سیکورٹی اہلکاروں کی دوڑیں!

نئی دہلی -”مودی صاحب پلیز ہیلپ “ ، بھارتی شہر جے پور میں جیٹ ایئر ویز کے مسافر کے دھمکی آمیز ٹویٹ نے سیکیورٹی حکام کی دوڑیں لگوا دیں ۔
”ہندوستان ٹائمز “ کے مطابق جیٹ ایئر ویز کے مسافر ”نتن “نے خراب موسم کے باعث پرواز میں تاخیر ہونے پربھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے نام پیغام جاری کر دیا کہ ممبئی سے دہلی کیلئے شیڈول فلائٹ کوجیسے کسی نے ہائی جیک کر لیا ہے جس کے بعد سیکیورٹی حکام کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔”نریندر مودی صاحب ہم جیٹ ایئر ویز کے طیارے میں پچھلے 3گھنٹے سے بیٹھے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ اسے ہائی جیک کر لیا گیا ہے ، برائے مہربانی ہماری مدد کریں “۔View image on Twitter

طیارے پر 176مسافر اور عملے کے 8ارکان سوار تھے جسے دہلی میں خراب موسم کے باعث جے پور کی طرف موڑ دیا گای تھا تاہم جیسے ہی طیارہ ایئر پورٹ پر اترا تو سیکیورٹی حکام نے اس کی تلاشی لی اور ٹویٹ کرنے والے مسافرنتن کو کو آف لوڈ کر دیا جو ممبئی سے سفر کر رہا تھا۔ نتن کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے جیٹ ایئر ویز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر نے سیکیورٹی خدشات پر مبنی پیغام جاری کیا جو مسافرو ں اور ایئر پورٹ سیکیورٹی حکا م کیلئے پریشانی کا باعث بنا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *