ڈان لیکس : طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری !

1

اسلام آباد۔ ڈان لیکس تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پرعملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا، وزیراعظم نے ڈان لیکس رپورٹ کی شفارشات منظور کر لیں،پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی منظوری دی گئی،اخبار ایڈیٹرز اور رپورٹرز کا معاملہ اے پی این ایس کو بھجوایا جائے جس میں ادارے کو ضابطہ اخلاق بنانے کا کہا جائے گا۔

خیال رہے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی1944 کو ڈھاکہ میں پید اہوئے،طارق فاطمی کا دور سفارت 35 سال پر محیط رہا،امریکہ،اردن،بیلجئیم،زمبابوے اور بریسلز میں پاکستان کے سفیر رہے،طارق فاطمی نے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ امریکہ اور یورپ ڈویژن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور ماسکو میں بھی تعینات رہے،اسی کی دہائی میں افغانستان سے متعلق جنیوا میں ہونے وا لے مذاکرات کا بھی حصہ رہے،وہ وفاقی سیکرٹری کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔2004 میں ریٹائرمنٹ کے بعد طارق فاطمی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیا ر کی اور خارجہ پالیسی پر پارٹی کی معاونت کرتے رہے،اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم نے 7 جون 2013 کو انہیں معاون خصوصی خارجہ امور تعینات کیا اور تین سال 10 ماہ تک اس عہدے پر رہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *