اس تکیے میں ایسی کیا بات ہے کہ یہ دنیا کا سب سے مہنگا تکیہ ہے !

12

لندن ۔ کہتے ہیں کہ نیند کانٹوں پر بھی آجاتی ہے لیکن بعض افراد بے خوابی کے اس قدر شکار ہیں کہ وہ اس کی کوئی بھی قیمت دینے کو تیار ہیں اور انہی کے لیے دنیا کا مہنگا ترین تکیہ بنایا گیا ہے جو آپ کو پرسکون نیند سلاسکتا ہے ۔

اس تکیے کی قیمت اتنی ہے کہ اسے سن کر خود انسان کی نیند اڑجاتی ہے ۔ گردن اور مہرے کے ماہر تج وان ڈر ہل نے دنیا کا سب سے مہنگا تکیہ بنایا ہے جسے وہ دولت مند لوگ استعمال کرسکتے ہیں جو نیند کے ترسے ہوئے ہیں اور اسے اتنے مہنگے داموں خرید کر پرسکون نیند سوسکیں یہ تکیہ مصری کپاس، ملبیری سلک، میموری فوم اور 24 قیراط سونے کے ریشوں سے بنا ہے جب کہ اس کے چاروں کناروں پر 4 ہیرے اور ساڑھے 22 قیراط کا نیلم لگا ہے جو ویسے ہی بہت مہنگا ہوتا ہے تاہم اس تکیے کو ایک زیور کی شکل دے کر مزید قیمتی بنادیا گیا ہے۔

تکیے کو امیروں کی ایک علامت کے طور پر بنایا گیا ہے تاہم یہ آرڈر کے بعد خریدار کی جسمانی ساخت اور نیند کی عادات کا مطالعہ کرنے کے بعد ہی تیار کیا جاتا ہے ۔تکیے کے لیے سب سے پہلے تھری ڈی سکینر سے خریدار کے جسم کا ناپ لیا جاتا ہے ۔ اس کے بعد ایک سافٹ ویئر درست ترین تکیے کا ڈیزائن تیار کرتا ہے ، خاص مشین فوم میموری مادے پر ایک روبوٹک مشین تکیے کو بناتی ہے :۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *