ہم نے نوٹیفکیشن جاری ہی نہیں کیا تو یہ بھونچال کیسے آگیا، چوہدری نثار

Image result for ‫چوہدری نثار‬‎

اسلام آباد -وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ یہ ٹویٹس پاکستان کی جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہیں، نوٹیفکیشن وزارت داخلہ جاری کرتی ہے۔ وزیراعظم ہاﺅ س نہیں اور ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہواہے ،نوٹیفکیشن کمیٹی کی سفارشات کے ہو بہو ہو گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہناتھا کہ یہ ٹویٹس پاکستان کی جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے ،وزیراعظم ہاوس نوٹیفکیشن جاری نہیں کر سکتاہے، اداروں میں ٹویٹس کے ذریعے ایک دوسرے کو مخاطب نہیں کیا جاتاہے۔ ان کا کہناتھا کہ نوٹیفکیشن وزارت داخلہ نے جاری کرنا ہوتاہے اور ہم نے تو کوئی نوٹیفکیشن جاری ہی نہیں کیا تو پھر یہ بھونچال کیسے ا ٓگیا۔
وزیراعظم نوازشریف نے اعلان کیا تھا کہ کمیٹی کی سفارشات کو من و عن قبول کیا جائے اور وزارت داخلہ کو بھی ان پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے، ٹویٹ سے معاملات حل کرنا بدقسمتی ہے۔ نوٹیفکیشن وہی ہونا ہے جو سفارشات کمیٹی میں آئی ہیں۔ چوہدری نثار کا کہناتھا کہ تین دن میں اسلام آباد میں رہا، ایک دن وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی اور کہا کہ اپرول دے دیں، انہوں نے کہا میں مصروف ہوں اور اس کے بعد میں کراچی آ گیا۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ”ڈان لیکس کا نوٹیفکیشن غیر مکمل ہے اور رپورٹ انکوائری بورڈ سفارشات کے مطابق نہیں ہے، اس نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں :- “

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *