معروف بالی وڈ اداکارہ کار حادثے میں ہلاک!

Image result for sonika chauhan dead

ممبئی -بھارتی ماڈل و اداکارہ سونیکا چوہان آج صبح ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کولکتہ کے علاقے راشبھیری میں اداکارہ کی گاڑی سڑک تقسیم کرنے والے حصے سے جا ٹکرائی جس کے باعث اداکارہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ان کے ساتھ گاڑی میں موجود ان کے دوست وکرم چیٹرجی سخت زخمی ہوئے ہیں ۔

Image result for sonika chauhan dead
وکرم چیٹرجی گاڑی چلا رہے تھے جبکہ اداکارہ بغل والی سیٹ میں بیٹھی ہوئی تھیں جو کہ حادثے کا شکار ہو گئی ،پولیس کاکہناہے کہ موقع پر موجود لوگوں نے دونوں کو ہسپتال پہنچایا لیکن اداکارہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں جبکہ وکرم اس وقت آئی سی یو میں ہیں جہاں ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔دونوں افراد ٹویٹا کرولا میں سوار تھے جو کہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *