بارات لے کر جانے والے دلہا کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ چپلوں کے ہار کے ساتھ واپسی ہوئی!

Image result for ‫دولہا دلہن‬‎

رانچی -بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں جہیز میں موٹرسائیکلیں مانگنے پر لڑکی والوں نے دُلہا کو سبق سکھا کر مثال قائم کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے چنڈوالا گاؤں میں شادی والے دن لڑکی والوں کی جانب سے دُلہا کو ایک نئی موٹرسائیکل تحفے میں دی گئی لیکن دُلہا نے لڑکی والوں سے ایک کے بجائے 2 موٹرسائیکلوں کا مطالبہ کردیا جس پر لڑکی والوں نے سمجھایا کہ موٹرسائیکل بغیر کسی مانگ کے تحفے میں دی گئی ہے تاہم دُلہا اپنی ضد پر اڑا رہا اور دُلہن کے والد سے بدتمیزی بھی کی۔

رپورٹس کے مطابق دُلہن نے اپنے ہونے والے شوہر کا یہ رویہ دیکھ کر اس کے ساتھ اپنے نئے گھر جانے سے انکار کردیا اور دُلہا کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروادی جب کہ لڑکے والوں کو سبق سکھانے کے لیے دُلہا اور اس کے بھائیوں کو گنجا کرنے کے بعد انہیں چپلوں کے ہار پہنا کر واپس بھیج دیا گیا۔ پولیس بھی دُلہا والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئی اور گھر واپس جانے سے پہلے لڑکی والوں سے معافی مانگنے اور تحفے میں دی گئی موٹرسائیکل واپس کرنے کا کہا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *