پیمرا کا نیو ٹی وی کو شر انگیز الزام تراشی پر نوٹس!

Image result for ‫زید حامد لائیو ود نصراللہ‬‎

اسلام آباد -پیمرا نے نجی ٹی وی چینل نیو کے پروگرام ’’لائیو ود نصر اللہ ملک‘‘ میں شر انگیز الزام تراشی پرچینل کو6مئی 2017 تک  جوابدہی کا حکم دید یا۔  پیمر ا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق نیو ٹی وی پر 28اپریل 2017 ؁ء کورات 11سے12 بجے پروگرام ’’لائیو ود نصر اللہ ملک ‘‘ نشر ہوا ۔ پروگرام کے دوران 11:25بجے ،زید حامد نے منتخب وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پر انتہائی شر انگیز الزامات لگائے اور اُن کو دشمن ملک اور اُس کی بد نامِ زمانہ انٹیلیجنس ایجنسی کا ایجنٹ قرار دیا جو کہ ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ اورنفرت انگیز تبصرہ ہے ۔ اس کے بعد مذکورہ شخص نے وزیر اعظم پر ایک اور الزام لگایا کہ وہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے قابلِ احترام سربراہ عمران خان کو قتل کروانے کی سازش بھی کر رہے ہیں۔ ایسے گھناؤنے الزاما ت اور شر انگیز الفاظ کا نشر ہونانہ صرف نیشنل ایکشن پلان بلکہ سپریم کورٹ کے نافذ کردہ الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015 کی بھی صریحاََ خلاف ورزی ہے۔پیمرا نے نجی ٹی وی ‘‘نیو نیوز کو  اظہارِ وجوہ کا نوٹس 7 یومکے اندر طلب کرتے ہوئے کہا ہے  کہ کیا یہ چینل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ہے یا جان بوجھ کر نیشنل ایکشن پلان کی صریحاََ خلاف ورزی کرتے ہوئے ایسے متشددّانہ بیانات نشر کیے گئے  ؟ جو پاکستان کے قومی مفاد ات سے متصادم ہیں ۔ چینل انتظامیہ اس بات کی بھی وضاحت کرے کہ کیوں نہ لائسنس ہولڈر پر ایسے گھناؤنے الزامات اور شر انگیز الفاظ نشر کرنے پر سیکشن 27کے تحت پروگرام’’لائیو ود نصر اللہ ملک‘‘ بندکر دیا جائے؟یاسیکشن 29 کے تحت’’ نیو ٹی وی‘‘ پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے؟یاسیکشن 30 کے تحت’’ نیو ٹی وی ‘‘کا لائسنس معطل /منسوخ کر دیا جائے ؟مزید برآں نیو ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور پروگرام کے میزبان(اگر وہ خواہشمند ہے /ہیں) کو اپنے دفاع میں ذاتی شنوائی کیلئے مؤرخہ9مئی 2017 ؁ء دوپہر12 بجے بُلایا جاتا ہے۔ مقررہ تاریخ تک جواب نہ ملنے اور ذاتی شنوائی پر پیش نے ہونے کی صورت میں پیمرا یکطرفہ کاروائی کرنے کا مجاز ہو گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *