راحت فتح علی نے بڑا بین الاقوامی اعزاز حاصل کرلیا!

Image result for ‫راحت فتح علی‬‎

لندن -نامور گلوکار راحت فتح علی خان کی فنی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی نے اپنا ایک ریہرسل روم  معروف پاکستانی گلوکار کے نام سے منسوب کردیا ہے، وہ جنوبی ایشیا کے پہلے فنکار ہیں جنہیں یہ اعزازحاصل ہوا۔
تفصیلات کے مطابق راحت فتح علی خان کی آواز کوبرطانیہ کی نامور ترین یونیورسٹی نے ادارے کے طور پر تسلیم کر لیا ہے اور ریہرسل روم ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے راحت فتح علی خان خصوصی کمرے کے افتتاح کے لیے خود بہت جلد برطانیہ روانہ ہوں گے جہاں 25مئی کو افتتاحی تقریب کے بعد کنسرٹ بھی منعقد کیا جائے گا ۔کنسرٹ میں پاکستانی گلوکار  قوالی کے6 سو برس قدیم فن کا جادو جگائیں گے۔ راحت فتح علی اپنے استاد نصرت فتح علی خان کاہار مونیم بھی اس موقع پر یونیورسٹی کوتحفے میں دیں گے۔ اس اقدام پر  برطانوی یونیورسٹی کی  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میوزک روم کانام راحت فتح علی خان کے نام سے منسوب کرنا یونیورسٹی کی جانب سے موسیقی کو سراہنے کا پہلا قدم ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں راحت فتح علی خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کا دورہ کیا تھا جہاں میوزیکل ایونٹ  کا انعقاد کیا  گیا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *