ٹرک کے ساتھ اندوہناک حادثہ، رکشہ ڈرائیور 3 معصوم بچوں سمیت جاں بحق

Rickshaw

لاہور -لاہور کے علاقے شاد باغ میں ٹرک اور رکشہ میں تصادم کے بعد سلنڈر پھٹنے سے رکشہ ڈرائیور اپنے 3بچوں سمیت جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق شاد باغ میں ٹرک نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے بعد رکشہ کا سلنڈر پھٹ سے آگ لگ گئی اور ڈرائیور یعقوب تین بچوں سمیت جاں بحق ہو گیا ، حادثے میں بچوں کی والدہ اور خالہ شدید زخمی ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو ایمبولینس کی مدد سے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مرنے والے بچوں کی عمریں 4سے چھ سال کے درمیان ہیں۔ واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرا ر ہو گیا۔ حادثے کا شکار خاندان داتا نگر شیر شاہ روڈ کا رہائشی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *