وزیر اعظم نے 2 اہم وفاقی وزرا کو رائیونڈ طلب کرلیا

Image result for ‫نواز شریف‬‎

لاہور -وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ڈان لیکس کے معاملے پر مشاورت کے لیے رائیو نڈ میں اجلاس طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ڈان لیکس پر اجلاس طلب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی شرکت کریں گے جہاں تمام رہنما ڈان لیکس کی سفارشات سے متعلق مشاورت کریں گے۔ اس موقع پر ملک کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *