وہ سیلفی جس نے انٹرنیٹ صارفین کو خوف میں مبتلا کر دیا !

pic

اسلام آباد ۔ آپ نے انٹرنیٹ پر پوسٹ کی جانے والی بے شمار سیلفیاں دیکھی ہوں گی لیکن ذرا نظر اس سیلفی پر تو ڈالئے ! دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ سلیفی حال ہی میں ایک انٹرنیٹ صارف نے پوسٹ کی جس میں وہ اپنی شریک سفر کے ساتھ نظر آرہے ہیں  شاید اس جوڑے نے یہ سیلفی اپنے باہمی پیار کی ایک جھلک اپنے دوستوں کو دکھانے کے لئے پوسٹ کی تھی ، لیکن جس نے بھی اسے غور سے دیکھا وہ خوف سے کانپ کر رہ گیا کیا آپ کو پتہ چلا کہ خوبصورت چہرے والی لڑکی اور اس کے ساتھی نوجوان کی اس سیلفی میں وہ کونسی بات ہے جو لوگوں کو خوفزدہ کر رہی ہے ۔ اگر آپ نہیں جان پائے تو اس جوڑے کے پیچھے موجود شیشے میں دھیان سے دیکھئے۔ اس شیشے میں ان کی پشت کا عکس آنا چاہیے، جیسا کہ نوجوان کا عکس آ رہا ہے ، لیکن لڑکی کی پشت کی بجائے اس کا چہرہ نظر آ رہا ہے ۔ یہ کیسے ممکن ہے ؟ اگر وہ کیمرے کی جانب دیکھ رہی ہے تو شیشے میں اس کے چہرے کا عکس کیونکر نظر آ سکتا ہے ؟ بس اسی سوال نے انٹرنیٹ صارفین کو پریشان کر رکھا ہے ۔ یہ سیلفی ہزاروں بار شئیر کی جا چکی ہے اور لوگ اس پر اپنے اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار کر رہے ہیں ۔ اکثر لوگ تو اس پر اپنی حیرت اور خوف کا ہی اظہار کر رہے ہیں ، البتہ کچھ گھاگ انٹرنیٹ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ سیلفی فوٹوشاپ کی مدد سے تیار کی گئی ہے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *