کراچی کے موسم کے بارے میں ہولناک خبر آگئی!

سندھ اورزیریں بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات: فوٹو: فائل

کراچی: ملک بھرمیں گرمی کی شدت برقرارہے جب کہ شہر قائد میں آج بھی پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی  بارش کا امکان ہے جب کہ سندھ اور زیریں بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔

کراچی میں موسم آج بھی گرم ہے اور پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا جب کہ گذشتہ روزبھی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہرمیں 15 سے 20 کلومیٹرکی رفتار سے شمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر 1 بجے سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت ، چھور 41، کراچی، لسبیلہ، بدین، شہید بے نظیرآباد 40، لاڑکانہ، نورپورتھل، سکھر، بھکر، دادو میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *