معروف ٹی وی چینل کا بانی اور چئیرمین قتل!

سعید کریمیان

فارسی زبان میں نشریات پیش کرنے والی معروف جیم ٹی وی کمپنی کے بانی اور چیئرمین کو استنبول میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گيا ہے۔ جیم ٹی وی کے سربراہ سعید کریمیان کو ان کے شریک کویتی تاجر کے ساتھ استنبول میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گيا ہے۔ جو گاڑی بظاہر ان کے قتل کے لیے استعمال کی گئی تھی اسے بعد میں جلی ہوئی صورت میں پایا گيا ہے۔

ترکی کی پولیس اس بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔

مسٹر کریمیان پر ان کے غائبانہ میں تہران کی ایک عدالت میں مقدمہ چلایا گيا تھا اور انھیں ایران کے خلاف پروپگینڈا کرنے کے جرم میں چھ سال قید کی سزا سنائی گئي تھی۔ خیال رہے کہ جیم ٹی پر غیر ملکی اور مغربی شوز کو فارسی زبان میں ڈب کرنے کے بعد ایران کے لیے نشر کیا جاتا ہے۔ جیم گروپ کو شروع میں لندن میں قائم کیا گیا تھا لیکن بعد میں اس میں وسعت آئی اور اسے دبئی منتقل کر دیا گیا۔

گروپ کے ویب سائٹ کے اعتبار سے اس کے تحت فارسی زبان کے 17 چینل چلتے ہیں اس کے علاوہ ایک ایک چینل کردش، آزری اور عربی زبان میں اپنی نشریات پیش کرتے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *