وزیراعظم کی زیرصدارت نیوز لیکس پر اعلی سطحی اجلاس شروع!

Image result for ‫وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس‬‎

لاہور -وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار  سمیت اعلیٰ حکام شریک ہیں۔

اجلاس میں ڈان لیکس پر حکومت کی انکوائری رپورٹ اور پاک فوج کی جانب سے رپورٹ مسترد کیے جانے سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈان لیکس رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال  پرامن طریقے سے حل کرنے پر  بھی غورکیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری فواد حسن فواد کی جانب سے ڈان لیکس کے حکومتی نوٹی فکیشن کو پاک فوج نے ٹویٹر پیغام کے ذریعے مسترد کر دیا تھا جب کہ وزیر داخلہ نے ٹویٹر کے ذریعے اداروں کے درمیان روابط کو جمہوریت کے لئے زہر قاتل قرار دیا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *