وزارت داخلہ نے خورشید شاہ کے بارے میں اہم انکشاف کر دیا !

1

اسلام آباد ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنی ماضی کی اصلیت اور ذہنیت سے باہر نہیں نکل سکتے، لگتا ایسا ہے کہ خورشید شاہ ذہنی اور اخلاقی طور پر اسی سطح پر کھڑے ہیں جہاں ستر کی دہائی میں انہوں نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن سے ملازمت کا آغاز کیا تھا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کے پاس نہ تو اتنا وقت ہے کہ وہ کسی کی لغو اور بے ہودہ باتوں کا جواب دیں اور نہ وہ خورشید شاہ کی بے بنیاد باتوں کو اس قابل سمجھتے ہیں کہ ان پر اظہار خیال کیا جائے، ہر غیرمتعلقہ چیز کو وزیر داخلہ کے ساتھ جوڑنا ایسے شخص کے سیاسی، اخلاقی اور شخصی دیوالیہ پن کا منہ بولتا ثبوت ہے، میڈیا کے چند حلقے بے بنیاد اور گمراہ کن بیانات کا نوٹس ہی کیوں لیتے ہیں؟

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اگر وزیر داخلہ کی طرف سے جواب دینا ہی مقصود ہو تو صرف اتنا ہی کہنا کافی ہے کہ کچھ لوگ وزیر داخلہ کی دشمنی میں اتنی پستی کا شکار ہیں کہ وہ اپنی ماضی کی تعلیم اور سوچ سے باہر نکلنے کے لئے تیار ہی نہیں اور اسی پست سوچ کا اظہار ان کے بیانات سے ہوتا ہے:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *