شمالی کوریا کے ساتھ بڑھتے اختلافات، امریکا نے خطرناک ترین ہتھیارایشیا پہنچا دیا!

واشنگٹن -امریکہ نے شمالی کوریا کے ساتھ بگڑتے ہوئے تعلقات اور صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے انتہائی خطرناک ڈرون طیاروں کا بیڑا ہمیشہ کیلئے جنوبی کوریا میں پہنچا دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے ’گرے ایگل ڈرونز ‘ہوا سے زمین پر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتاہے، انہیں جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیول سے 180کلومیٹر کے فاصلے پر تعینات کیا گیاہے۔ امریکہ جانب سے اٹھایا جانے والا یہ قدم شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی جنگ کی دھمکی کے پیش نظر ہے۔ امریکہ کا ڈرون پروگرام انتہائی خطرناک پروگرامز میں سے ایک ہے۔ امریکہ کی جانب سے اس ٹیکنالوجی کا استعمال سب سے زیادہ افغانستان میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کیا گیاہے ،جو کہ اپنے ہدف کو انتہائی باریک بینی سے جانچنے اور نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *