اس جینز میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ قیمت 43 ہزار روپے رکھ دی گئی؟

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جینز پر مصنوعی مٹی لگائی گئی جس سے یہ میلی نظر آرہی ہے تاہم اس میں کوئی جراثیم نہیں

 لندن -چند روز سے سوشل میڈیا پر میلی کچیلی اور خاک میں اٹی جینز کا تذکرہ ہورہا ہے لیکن ان پر جعلی مٹی لگا کر آلودہ کیاگیا ہے تاکہ یہ کسی محنت کرنے والے مزدور کی جینز دکھائی دیں جب کہ اس ایک جوڑے کی قیمت 425 ڈالر یا پاکستانی 43 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

اسے باراکوڈا اسٹریٹ لیگ جینز کمپنی نے تیار کیا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ جینز کو کسی مٹی وغیرہ سے گندا نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اس پر کوئی جراثیم موجود ہیں اسے مڈ کیک جینز کا نام دیا گیا ہے جو نورڈسٹروم کی آن لائن ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے۔ اس کا مقصد ایسی مضبوط جینزکو ظاہر کرنا ہے جو سخت کام کرنے والے مزدور پہنتے ہیں لیکن اس میلی جینز پر ہرطرح کے کمنٹس کیے جارہے ہیں جسے بعد میں ویب سائٹ نے بلاک کردیا تاہم اس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی تنقید شروع ہوگئی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *