ویسٹ انڈیز کی 3 وکٹیں 72 رنز پر گر گئیں!

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ اتوار کو باربیڈوس کے کنسنگٹن اوول گراؤنڈ پر شروع ہو گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور کیئرون پاوول نے بلے بازی کا آغاز کیا لیکن محمد عامر کی گیند پر بریتھ ویٹ 12 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ اگلے ہی اوور میں محمد عباس نے شمرون ہٹمیئر کو بھی پیویلین واپس بھیج دیا۔ 37 رنز پر تیسری وکٹ گری جب یاسر شاہ نے شائی ہوپ کو سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا دیا۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جبکہ ان کی ٹیم وہی ہے جس کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی تھی۔ دوسری جانب پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی جہاں فاسٹ بولر وہاب ریاض کی جگہ نوجوان لیگ سپنر شاداب خان کو ان کے کیریر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ شاداب خان کو ٹیسٹ کیپ ٹیم کے سینیئر کھلاڑی یونس خان نے دی جنھوں نے پچھلے میچ میں پاکستان کی طرف سے دس ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

یہ ٹیسٹ سیریز پاکستان کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان کے کیرئیر کی آخری سیریز ہوگی اور اگر پاکستان اس میچ میں کامیابی حاصل کر لیتا ہے تو تاریخ میں پہلی دفعہ وہ ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر کسی ٹیسٹ سیریز میں فتح یاب ہوں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *