اب آپ اپنی موت کا وقت جان سکتے ہیں

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا— کریٹیو کامنز فوٹو

لندن -ویسے تو ہمارا ایمان ہے کہ زندگی پر کوئی بھروسہ نہیں اور کسی وقت بھی سانس کا سلسلہ منقطع ہوتی ہی موت واقع ہوسکتی ہے، تاہم جدید میڈیکل سائنس کی مدد سے یہ جاننا ممکن بن گیا ہے کہ انسان ممکنہ طور کتنی عمر میں مرے گا۔

ماہرین کے مطابق ان افراد کے جلدی مرنے کے امکانات ہوتے ہیں، جن کے ذہن دیگر لوگوں کے مقابلے غیر معمولی طور پر تیزی سے عمر رسیدہ ہوتے ہیں۔سائنس جنرل ملاکیولرسائکارٹی میں شائع تازہ رپورٹ کے مطابق برطانوی نیورو اور سائکالاٹرسٹ ماہرین نے اسکاٹ لینڈ کے 700 افراد کے دماغ، صحت اورعمر پر تحقیقات کیں۔

تحقیق میں شامل تمام افراد کی پیدائش 1936 کی تھی، اور ان کی عمریں 80 برس سے زائد تھیں۔

ماہرین نے تمام افراد کے دماغ کا بائیولاجیکل طریقے سے جائزہ لیا، ماہرین نے تمام افراد کے ذہنوں کا بائیومارکرکے ذریعے ٹیسٹ کیا۔ ٹیسٹ کے نتائج سے معلوم ہوا کہ وہ افراد دیگر لوگوں کے مقابلے جلد مرجاتے ہیں، جن کا دماغ قدرتی طور پر زیادہ تیزی سے عمر رسیدہ ہوجاتا ہے۔

نتائج سے پتہ چلا کہ جن افراد کے دماغ کی عمر 73 برس ہوگی، وہ ممکنہ طور پر 80 سال کی عمر میں مرجائیں گے۔ ماہرین نے بتایا کہ یہ اس تحقیقات کے ابتدائی نتائج ہیں، ابھی اس حوالے سے مزید تحقیقات ہونا باقی ہے۔

ماہرین نے یہ تحقیقات دماغ کی بڑھتی عمر، انسان کی زندگی اور موت سمیت انسان میں پیدا ہونے والی بیماریوں کا جائزہ لینے کے لیے کیا۔ سائنس جرنل کے مطابق جن افراد کا دماغ عمر رسیدہ ہوتا ہے، ان میں مسائل کو حل کرنے کی اہلیت نہیں ہوتی، جب کہ ان میں متعدد بیماریاں پیدا ہونے کے امکانات بھی ہوتے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *