پہلے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے 6 وکٹوں پر 286 رنز!

محمد عامر ویسٹ انڈین اوپنر کریگ بریتھ ویٹ کو آؤٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنالیے۔ پاکستان نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا اور 154 کے مجموعی اسکور پر میزبان ٹیم کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ تاہم روسٹن چیز کی شاندار سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز کی پوزیشن مستحکم ہوگئی جبکہ جیسن ہولڈر اور روسٹن چیز نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 132 رنز کا اضافہ کیا۔پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو جیسن ہولڈر 58 اور روسٹن چیز 131 رنز پر کھیل رہے تھے۔

بارباڈوس میں کھیلے جا رہے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ پر پہلے اپنے بلے بازوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغازانتہائی مایوس کن تھا اور 12 کے مجموعی اسکور پر کریگ بریتھ ویٹ محمد عامر کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ ایک رن بعد ہی محمد عباس نے شیمرون ہٹمیئر کو پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔

شے ہوپ اور کیرن پاول نے تیسری وکٹ کیلئے محتاط طریقے سے اسکور آگے بڑھانا شروع کیا لیکن 37 کے مجموعے پر ہوپ کی اننگز بھی تمام ہوئی۔ تین وکٹیں گرنے کے بعد کیرن پاول کا ساتھ نبھانے روسٹن چیز آئے اور دونوں نے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔ دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کیلئے 65 رنز جوڑے لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت مزید خطرناک ثابت ہوتی، محمد عامر نے ٹیم کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے پاول کو میدان بدر کردیا جبکہ پانچ رنز کے اضافے سے محمد عباس نے وشال سنگھ کو یونس خان کی مدد سے قابو کر کے پاکستان کو پانچویں کامیابی دلائی۔View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

روسٹن چیز نے دوسرے اینڈ سے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور شین ڈاؤرچ کے ساتھ چھٹی وکٹ کیلئے 47 رنز جوڑ کر ابتدائی نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کی لیکن ڈیبیو کرنے والے شاداب خان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کر کے ویسٹ انڈیز کو چھٹا نقصان پہنچایا۔ جب چائے کا وقفہ ہوا تو ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹ کے نقصان پر 166 رنز بنائے تھے جبکہ چیز 70رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور محمد عباس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسپنرز یاسر شاہ اور شاداب نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ پاکستان نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے وہاب ریاض کو آرام دے کر شاداب خان کو ڈیبیو کرایا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے اور دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کی تاریخ رقم کر سکتا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *