معروف شخصیت کا جنید جمشید کی جگہ رمضان نشریات کا حصہ بننے کا فیصلہ!

Image result for ‫جنید جمشید شان رمضان‬‎

شوبز کی چکا چوند کو خیرباد کہہ کر اپنی زندگی اسلام کے لئے وقف کردینے والے اسٹار جنید جمشید رمضان کے دوران ایک ٹی وی چینیل پر چلنے والی نشریات کے حوالے سے بھی بہت زیادہ معروف تھے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والی شان رمضان نشریات جنید جمشید اور وسیم بادامی کی میزبانی میں چلتی تھی تاہم ان کی ناگہانی موت کے بعد لوگوں کے ذہنوں میں سوال تھا کہ اس سال جنید جمشید کی جگہ کون اس نشریات کی میزبانی کرے گا۔

اب اے آر وائی نے اس کا جواب اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کے ذریعے دیا ہے۔

اور ہوسکتا ہے آپ کو یقین نہ آئے کہ جنید جمشید کی جگہ کس معروف شخصیت کو لیا جارہا ہے، وہ کوئی اور نہیں سابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی ہیں۔ یہ پہلی بار ہوگا کہ شاہد آفریدی کسی ٹی وی پروگرام کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے اور وہ بھی لائیو نشریات کی۔ اے آر وائی کے مطابق اس بار اس نشریات کا نام شان پاکستان ہوگا جس کی میزبانی وسیم بادامی کے ساتھ اقرار الحسن اور شاہد آفریدی کریں گے۔

یہ نشریات یکم رمضان کی رات سے شروع ہوگی جو کہ سحر اور افطار کے وقت نشر کی جائے گی۔ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ شاہد آفریدی کرکٹ کے بعد میزبانی کی دنیا میں اپنے پرستاروں کو کس حد تک مطمئن کر پاتے ہیں۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے کرکٹ کے میدان کو خیرباد کہہ دیا ہے جبکہ گزشتہ دنوں انہوں نے پی سی بی کی جانب سے فیئرویل میچ کی پیشکش کو بھی 'ذاتی مصروفیات' کی بناءپر مسترد کردیا تھا۔ اقرار الحسن بھی شانِ رمضان کا حصہ ہوں گے انہوں نے اعلان کیا کہ شانِ پاکستان شاہد خان آفریدی (شاہد آفریدی فاو¿نڈیشن) کے بینر تلے ہمارے ساتھ پروگرام میں موجود ہوں گے اور وہ اس نیکی کے کام کو آگے بڑھائیں گے۔
شاہد آفریدی نے مداحوں کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے رمضان کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کو اچھی طرح گزاریں پیار محبت کے ساتھ رہیں اور جس مقصد کے لیے شانِ رمضان کا پروگرام سجایا جارہا ہے اس میں ہماری مدد کریں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *