راولپنڈی میں رینجرز کی بڑی کارروائی، 2 اہم ترین دہشت گرد ہلاک!

راولپنڈی -راولپنڈی میں رینجرزسے مقابلے کے دوران 2دہشتگردمارے گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ صدر واہ کی حدود میں رینجرز کا کومبنگ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران دہشتگردوں نے گھر کے اندر سے فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ سے دونوں ملک دشمن مارے گئے جن کی شناخت صفت اللہ اور عباس کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *