پاک فوج اور دہشت گردوں میں جھڑپ، متعدد دہشت گرد ہلاک!

پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے فائرنگ کرکے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردئے گئے، پولیٹیکل انتظامیہ: فوٹو : فائل

پاراچنار -کرم ایجنسی کے علاقے یختہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ کے دوران ایک اہلکار شہید جب کہ متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق وسطی کرم کے علاقے یختہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی  ہوگئے۔ جھڑپ کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹر کارروائی میں حصہ لینے علاقے میں پہنچ گئے اور فائرنگ کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، کارروائی میں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوئے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *