ڈونلڈ ٹرمپ کے آفس میں موجود سرخ بٹن کس لیے ہے؟ حیران کن انکشاف ہوگیا!

امریکی صدر نے یہ سرخ بٹن خصوصی طور پر ایجنسی کی ٹیم کو دکھایا تھا۔ فوٹو: نیٹ

واشنگٹن -امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے دفتر میں لگے سرخ بٹن کا راز سامنے آگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک تصویرسے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر میں ایک ایسا سرخ بٹن ہے جس کو دبا کر وہ اپنا خاص مشروب حاصل کرتے ہیں۔ بعض رپورٹوں میں ازراہِ تفنن کہا گیا ہے کہ تصویرکو دیکھ کر پہلی نظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ شمالی کوریا کے خلاف ایٹمی حملے کا بٹن ہے تاہم حقیقت وہ ہی ہے جو اوپر بیان کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ کے انٹرویو کے موقع پر امریکی صدر نے یہ سرخ بٹن خصوصی طور پر ایجنسی کی ٹیم کو دکھایا تھا جو ٹرمپ کے دفتر کی میز پر لکڑی کے ایک مستطیل بکس میں نصب ہے۔ اس دوران ٹرمپ نے صحافیوں کے سامنے اس بٹن کے استعمال کا تجربہ کر کے بھی دکھایا جس پر فوری طور پر مشروب حاضر کر دیا گیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *