پی آئی اے کی پریمیئرسروس بند کردی گئی!

اسلام آباد -قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے کے بعد پی آئی اے نے پریمیئر سروس بند کر نے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اسلام آباد سے برطانیہ کیلئے شروع کی جانے والی پریمیئر سروس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سری لنکا سے لیز پر لیا گیا جہاز بھی واپس کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے پریمیئر سروس کیلئے سری لنکا سے طیارہ لیز پر لیا تھا جسے واپس بھیج دیا گیا ہے، طیارہ آٹھ ہزار ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے لیز پر حاصل کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ مسافروں کو ایئر پورٹ پر چھوڑنے اور لیجانے کیلئے لیموزین کاریں بھی واپس کر دی گئی ہیں۔ مسافروں کے پک اینڈ ڈراپ پر لیموزین کے استعمال پر 34ہزار فی مسافر خرچ آتا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *