مادر وطن کے دفاع کے لیے ہماری قربانیوں کی وجہ سے قوم ہماری حمایت کرتی ہے، آرمی چیف

View image on Twitter

راولپنڈی -پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بڑے حد تک ریاستی رٹ بحال کی جا چکی ہے اور ہم مستقل امن اور استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے وادی تیرہ اور خیبر ایجنسی کے پاک افغان سرحدی علاقے کا دورہ کیا جہاں ان کا کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیراحمد بٹ اورآئی جی ایف سی خیبرپختونخوا نے استقبال کیا، آرمی چیف نے پورا دن جوانوں کے ساتھ گزارا جہاں انہیں سرحدی سیکیورٹی بہتر بنانے کے اقدامات اور ایف سی خیبر پختونخوا کے نئے ونگز کی تعیناتی پر بریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر کے مؤثر سیکیورٹی انتظامات کو سراہا۔

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بارڈر پرمؤثرسیکیورٹی انتظامات نے دہشت گردوں کی نقل وحمل پر قابو پانے میں مدد دی ہے اور مؤثر انتظامات سے سرحد پار دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر بہتر کنٹرول ممکن ہوا ہے جب کہ بڑی حد تک ریاستی رٹ بحال کی جا چکی ہے اور اب ہم دیرپا امن و استحکام کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جوانوں کا عزم قابل ستائش ہے، ہماری لازوال قربانیوں کی بدولت قوم ہمارے ساتھ ہے اورمادر وطن کے دفاع کے لیے ہماری قربانیوں کی وجہ سے قوم ہماری حمایت کرتی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *