نادان کیسے سمجھتے ہیں کہ سیکورٹی تھریٹ دے کر ہمیں روک سکتے ہیں، چوہدری نثار

Image result for ‫چوہدری نثار واہ کینٹ‬‎

واہ کینٹ -وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میں یہاں مزدوروں سے یکجہتی کا اظہار کرنے یہاں آیا، میری ذمہ داری مجھے اجازت نہیں دیتی کہ میں اوربہت سی باتوں کا اظہارکرسکوں ۔ رپورٹس آئیں کہ خدانخواستہ یہاں خود کش حملے کا خطرہ ہے، رات کو دو دہشت گرد پکڑے گئے ،خودکش جیکٹس پکڑی گئیں ،میں نے ایجنسیوں کو پیغام دیا کہ رپورٹ دینا آپ کا کام جانا یا نہ جانا میرا کام ،میں نے کہا تھا جو بھی حالات ہوں، آج کی تقریب میں ضرور آؤں گا، نہیں معلوم کسی کو کیا ڈر تھا کیا تماشہ ہوتا رہا، معلوم نہیں کون نادان ہیں جنہوں نے یہاں ابہام ڈالا، واہ فیکٹری کا مزدور محفوظ نہیں تو ہمارا اللہ ہی حافظ ہے۔ نادان کیسے سمجھتے ہیں کہ سیکورٹی تھریٹ دے کر ہمیں روک سکتے ہیں۔
پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ میں مزدوروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پی اے ایف کا مزدور صرف مزدور نہیں پاکستان کا مجاہد ہے، اسی مزدور کی وجہ سے پاکستان کے دشمنوں کو خوف آتا ہے اور ان کی نیندیں بھی حرام ہوتی ہیں۔ انہوں نے آرڈیننس فیکٹری میں سیکورٹی تھریٹ کے حوالے سے کہا کہ مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیلیے آیاہوں ،کچھ دن سے یہاں نہیں تھا معلوم نہیں کیاکھچڑی پکتی رہی سیدھی بات کرتا ہوں منافقت نہیں کرسکتا،،نہ نثار کے دل میں کھوٹ ہے اور نہ پی او ایف کے مزدور کے دل میں ، میرے دوستوں کا خیال ہے میں اس حلقے سے منتخب ہوالیکن میں اس حلقے سے منتخب نہیں ہوا، میں اس حلقے کا نمایندہ نہیں میں نے جو کرنا ہے اپنے ضمیر اور خمیر کے مطابق کرنا ہے،مگر میرا آپ سے رشتہ ہے ، میرا سب سے بڑا رشتہ مزدوروں کے ساتھ ہے ۔
وزیر داخلہ کامزید کہنا تھا کہ ہر کوئی سن لے پی او ایف کی آن بان شان و شوکت پی او ایف کے مزدور سے ہے ، ان مزدوروں کو سانس لینے دو جینے دو،، یہ مزدور سارا سال خون پسینہ بہاکر رزق حلال کماتے ہیں ، مزدورں کے پسینے کو پونچھو ، ان کے بچوں کا خیال کرو ،اگر مزدور محفوظ نہیں اس آرڈیننس فیکٹری میں تو ہمارا بھی اللہ حافظ ہے، پی او ایف کا مزدور مجاہد پاکستان ہیں۔میں یہاں کسی پارٹی کی نمائندگی کے لئے نہیں آیا بلکہ مزدوروں کے نمائندے کے طور پر آیا ہوں ، اگر واہ فیکٹری کا مزدور اس ملک میں محفوظ نہیں تو کوئی بھی محفوظ نہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *