پاکستان میں تبدیلی؟ فاروق ستار نے اہم ترین اعلان کردیا!

Image result for ‫فاروق ستار‬‎

لاہور-ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارکا کہنا ہے کہ اگر پاکستان میں تبدیلی آئی تو وہ ایم کیوایم پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستارکا کہنا تھا کہ فرسودہ اور وڈیرانہ نظام کا خاتمہ کرنا ایم کیو ایم کی پالیسی ہے، ہم پنجاب کے محروم عوام کویقین دلاتے ہیں کہ ہماری پالیسی عوام دوست ہے۔ طویل عرصے بعد ایم کیو ایم پنجاب کے ورکرز کا اجلاس ہورہا ہے، کارکنوں کی موجودگی ایم کیو ایم کی 23 اگست کی پالیسی کی تائید ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ووٹ بینک تقسیم نہیں ہوا، کراچی میں 23 اپریل کی ریلی حالیہ تمام ریلیوں سے بڑی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک میں کوئی بڑے فیصلے کر رہا ہے تو وہ صرف عدلیہ ہے۔اگر ملک میں12، 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو تو کیا یہ ہریالی، شادابی ہے؟ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ نیلی، پیلی بسیں نہیں، بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار بنائیں، لاہور کے میئر کو بھی ہم اختیارات دلائیں گے، ہماری تحریک کامقصدہی عوام اوربلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانا ہے۔ بلدیاتی ادارے بااختیارنہ ہونے سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی، پنجاب میں سرائیکی اورپوٹوہاری کاپسماندہ علاقہ بھی ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں عمران خان اور پی ٹی آئی کا خیر مقدم کرتا ہوں، کل انہوں نے بلدیاتوں نمائندوں کے اختیارات پر ہماری حمایت کی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *