کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کا تیسرے روز بھی دھرنا !

15

کراچی ۔ شہر قائد میں کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کا تیسرا روز، مظاہرین نے صبح کا آغاز گورنر ہاؤس کراچی کے سامنے کرکٹ کھیل کر کیا۔ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج میں موسم کی سختی اور رات دن کی پروا کیے بغیر مظاہرین ڈٹے ہوئے ہیں، مطالبہ ہے تو بس ایک، کے الیکٹرک کا احتساب کیا جائے۔ تیسرے روز خواتین کارکنان نے بھی دھرنے میں انٹری دے دی، خواتین مطاہرین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی زیادتیوں نے انہیں گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا ہے، وہ فیصلہ ہونے تک پیچھے نہیں ہٹیں گی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *