دہشت گردوں کا پاک فوج پر ناکام حملہ، 3 دہشت گرد ہلاک متعدد زخمی!

دہشت گردوں نے 2 چوکیوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی بھرپورکارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

راولپنڈی -جنوبی وزیرستان کے قریب سرحد پار سے دہشت گردوں نے فوجی چوکیوں پر حملہ کردیا جس پر پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیا جس میں دہشت گردوں نے 2 چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فوج کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *