پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ!

طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوا، ترجمان پی اے ایف۔ فوٹو فائل

جھنگ -اٹھارہ ہزاری میں پاک فضائیہ کا میراج طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔ ذرائع کے مطابق جھنگ کے قریب اٹھارہ ہزاری میں پاک فوج کا میراج طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔

ترجمان پی اے ایف نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوا تاہم زمین پر بھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *