وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل اجلاس آج ہورہا ہے

اسلام آباد -‏وزیر اعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہو رہا ہے، چاروں وزرائے اعلیٰ شریک ہونگے، بارہ نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف وزرائے اعلیٰ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی اور بارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبوں کو گیس کی فراہمی میں کمی کا معاملہ زیر غور آئے گا اور وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے صوبے کو گیس کی فراہمی میں کمی کا معاملہ اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ قومی پانی پالیسی ، پاور پالیسی اور ایل این جی پالیسی بھی زیرغور آئے گی۔ پٹ فیڈر اور کیرتھر کینال کو پانی کی فراہمی کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے بجلی کےخالص منافع ، گیس کی فراہمی اور قدرتی گیس کی رائلٹی کے معاملات اجلاس میں اٹھائے جانے کا بھی امکان ہے جبکہ ملک بھر میں جاری مردم شماری اور سیلاب سے بچائو کے نظام سے متعلق منصوبے پر بھی غور ہوگا۔ سی سی آئی اپنے اجلاس میں کراچی کے لئے بارہ سو کیوسک اضافی پانی مختص کرنے کے منصوبے کا بھی جائزہ لے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *